جنگلی وآبی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

جنگلی وآبی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

31 اکتو بر تک شکار پر پابندی لگائی جائیگی ، نو ٹیفکیشن یکم اپریل کو جاری ہوگا

تتلے عالی(نامہ نگار)پنجاب بھر میں جنگلی وآبی پرندوں کے شکار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ، نوٹیفکیشن یکم اپریل کو جاری ہوگا۔تفصیلات کے مطابق موسم سرماکاآغاز ہوتے ہی چین ،روسی ریاستوں سے پردیسی پرندوں کی پاکستان کے پہاڑی علاقوں ،دریاؤں،ندی نالوں،کھیتوں کھلیانوں میں آمد شروع ہوجاتی ہے جس سے مذکورہ علاقوں کی رونقیں بحال ہو جاتی ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے اکتوبرکے آغاز پرہی پنجاب بھر میں ہفتہ،اتوار کے ایام میں شوٹنگ لائسنس والے شکاریوں کیلئے جنگلی وآبی پرندوں کو شکار کرنے کی مشروط اجازت دے دی تھی ۔موسم گرما شروع ہوتے ہی پردیسی پرندوں کی تیزی سے واپسی ہونے پر کھیتوں،کھلیانوں،ندی نالوں،پہاڑی علاقہ جات،مچھلی فارموں سے سریلی آوازیں بند اور رونقیں ماند پڑ گئی ہیں ایسی صورتحال میں پنجاب حکومت نے جنگلی وآبی پرندوں اور جانوروں کو شکار کرنے پر 31اکتوبر تک پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن یکم اپریل کوجا ری ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں