رمضان میں سہولیات کی بروقت رسائی یقینی بنانے پر اسسٹنٹ کمشنر یسریٰ سہیل بٹ کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

 رمضان میں سہولیات کی بروقت رسائی  یقینی بنانے پر اسسٹنٹ کمشنر یسریٰ  سہیل بٹ کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

شاہپور صدر (نامہ نگار )کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے رمضان المبارک کے دوران عوام کو ریلیف کی فراہمی، پرائس کنٹرول کے مؤثر نفاذ اور۔۔۔

نگہبان رمضان پیکج کے تحت مستحقین تک سہولیات کی بروقت رسائی یقینی بنانے پر اسسٹنٹ کمشنر شاہپور یسریٰ سہیل بٹ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا ، تقریب میں ڈپٹی کمشنر حسین رضا چوہدری ،اے ڈی سی آر ،اور دیگر افسران شریک تھے ،کمشنر سرگودھا نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج، مریم کے مہمان رمضان دسترخوان اور راشن کارڈ کی منصفانہ اور شفاف تقسیم کے ذریعے لاکھوں شہریوں کو ریلیف فراہم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق عوامی ریلیف اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے اس تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا اور آئندہ بھی بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں