اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ، رمیش سنگھ

  اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ، رمیش سنگھ

سیکولر بھارت کا چہرہ اقوام عالم کے سامنے بے نقاب ہو چکا،تقریب سے خطاب

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پسے ہوئے محکوم طبقے کی آواز ہیں۔ بھارت نے گزشتہ برس مئی میں پاکستان پر جنگ مسلط کی، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈریم ہاؤس آرفن ایج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنا ہی اصل عبادت ہے ۔ خدمت خلق میں ہی انسانیت کی معراج ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج کہتی ہیں۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے ۔ بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں، سیکولر بھارت کا چہرہ اقوام عالم کے سامنے بے نقاب ہو چکا۔ خواتین کو با اختیار بنانا اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ارد گرد بے سہارا لوگوں کا خیال رکھے ۔معاشرے کے ہر طبقے کو ملکی اور سماجی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کرشنا مندر راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہندو برادری کے وفد نے صوبائی وزیر کو مندر کے مرمتی کام کے حوالے سے تجاویز دیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں