امریکہ جنگ سے نکلنے کیلئے محفوظ راستہ چاہتا ، جنرل (ر) عبد القیوم
مٹھی بھر لوگوں کی کوئی اہمیت نہیں، پوری دنیا کو پاکستان پراعتماد ہے ،پریس کانفرنس
راولپنڈی (خبرنگار) ریٹائرڈ فوجی جوانوں اور افسران کی نمائندہ تنظیم پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کا کہنا ہے کہ دنیا میں امن کے حوالے سے پاکستان کی سیاسی اور فوجی لیڈر شپ پر عالمی اعتماد بڑھا ہے ، پروپیگنڈاکرنے والوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ امریکہ جنگ سے نکلنے کیلئے اب محفوظ راستہ چاہتا ہے ۔ مٹھی بھر لوگوں کی کوئی اہمیت نہیں پوری دنیا کو پاکستان پراعتماد ہے ، امریکہ کے مشرق وسطیٰ سے واپس جانے سے متعلق ایران کی ڈیمانڈ جائز ہے ۔پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پیس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبد القیوم نے کہا کہ اگر امریکہ اسرائیل پانچ دن کا پاز تیاری کے لئے لے رہا ہے تو ہماری لیڈر شپ اس بات کو بھی بہتر سمجھتی ہے ، اس جنگ کے بعد ری سیٹ ہوگا تا کہ امت مسلمہ کو متحد ہونے کا سبق ملے ، اکیسویں صدی میں سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اہم ٹول ہے ، یہودی لابی ہمارے لوگوں کو سامنے رکھ کر فالٹ لائن بناتے ہیں بھارت نے نیتن یاہو سے جنگ سے پہلے جپھی ڈالی تھی اب جبکہ پاکستان میڈی ایٹر کا کرادر ادا کرنے جا رہا ہے تو بھارتی میڈیا کو سخت تکلیف ہے ،آبنائے ہارمز بند ہونے کے باعث بہت سے ممالک میں فیول ایمرجنسی لگا دی گئی ہے ، آج پوری دنیا میں امریکہ کو پاکستان ہی ایک ایسا ملک نظر آیا جس پر اعتماد کیا جا سکتا ہے ۔