مسلم ممالک کے درمیان سکیورٹی اتحاد ناگزیر، الطاف شکور
کراچی (این این آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات میں جب بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے اور طاقتور ممالک بغیر کسی جواز کے کمزور ممالک پر حملے کر رہے ہیں۔۔۔
ایسے میں مسلم ممالک کے درمیان فوری سکیورٹی اتحاد کا قیام وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔ اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے ایران پر حملہ اس وقت کیا گیا جب سفارتی مذاکرات جاری تھے، جو اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے ۔ آج کی دنیا میں انصاف کا نظام کمزور ہو چکا ہے اور طاقت کا قانون غالب آ چکا ہے ۔ بیان میں الطاف شکور نے مزید کہا کہ تیل سے مالا مال مسلم ممالک باہمی اتحاد کے فقدان کے باعث عالمی طاقتوں کے لیے آسان ہدف بن چکے ہیں۔