سی سی ڈی سے فائرنگ کے تبادلہ میں منشیات فروش ہلاک

 سی سی ڈی سے فائرنگ کے تبادلہ میں منشیات فروش ہلاک

تین مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو سی سی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک، متعدد مقدمات میں ملوث رہا ،دو ساتھی فرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سبزی منڈی کے قریب سی سی ڈی اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں ایک منشیات فروش ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، بتایا جاتا ہے کہ سی سی ڈی پولیس نے تین مشکوک ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے رکنے کی بجائے سی سی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی اور موٹر سائیکل چھوڑ کر قریبی باغ میں جا گھسے ، پندر منٹ تک دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، فائرنگ رکنے پر سرچ آپریشن کے دوران ایک ملزم کی نعش برآمد ہوئی ، جس کی شناخت وہاب گجر کے نام سے ہوئی جو کہ بلاک نمبر16کا رہائشی اور منشیات کے متعدد مقدمات میں ملوث رہا ہے ، سی سی ڈ ی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، اس حوالے سے مقدمہ درج کر لیا اور ملزم کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں