پانی کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،چیئرمین سی ڈی اے

پانی کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،چیئرمین سی ڈی اے

بلڈنگ بائی لاز کے تحت چھتوں سے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کا نظام لازمی قرار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت وفاقی دارالحکومت میں پانی کے مسائل کے حل اور پانی کی فراہمی کے حوالے سے متعلق مختلف اقدامات اور منصوبہ کی پیشرفت پر اجلاس ہوا۔ پانی سے متعلق منصوبوں اور اقدامات پر پیشرفت اور انکی بروقت تکمیل کیلئے جائزہ اور ضروری ہدایات دی گئیں۔ پانی کے بنیادی انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن اور بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرنے اور پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے تقریباً 100 مقامات پر بارش کے پانی کے ریچارج ویلز بنائے جائینگے ۔ اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے تقریباً 20 مقامات پر واٹر سٹوریج ٹینکس تعمیر کئے جائینگے ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے کے بلڈنگ بائی لاز کے تحت چھتوں سے بارش کا پانی ذخیرہ کرنے کے نظام کو لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ اسلام آباد میں ڈیم منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں اور اقدامات کی تکمیل کیلئے واضح ٹائم لائنز پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں