گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح :انجینئر امیر مقام

 گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی اولین ترجیح :انجینئر امیر مقام

نگرا ن وزیر اعلیٰ کی ملاقات، امن و امان ، ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال مرکز کی معاونت سے خطے میں ترقیاتی عمل کو مزید تقویت ملے گی ،یار محمد خان

 اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار )وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک کے تمام علاقوں بالخصوص گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کو اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد خان سے ملاقات کے دوران کیا ۔ملاقات میں گلگت بلتستان کی امن و امان کی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر نگران وزیر اعلی ٰنے گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام کے لئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے کردار کو سراہتے ہوئے وفاقی حکومت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کی معاونت سے خطے میں ترقیاتی عمل کو مزید تقویت ملے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں