محفوظ ڈیجیٹل پاکستان حکومت کی ترجیح ، شزافاطمہ خواجہ

محفوظ ڈیجیٹل پاکستان حکومت کی ترجیح ، شزافاطمہ خواجہ

نوجوانوں کو اے آئی کی تربیت دینے کیلئے مختلف اقدامات کررہے ہیںوزیر آ ئی ٹی سے سرفراز بگٹی کی ملاقات ، ڈیجیٹل ترقی، سائبر سکیورٹی پر گفتگو

 اسلام آباد(نیوز رپورٹر )وفاقی وزیر آئی ٹی وٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ محفوظ ڈیجیٹل پاکستان حکومت کی ترجیح ہے ، وزیر اعظم کیش لیس اکانومی کے عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کے دوران کیا ، اس موقع پر ڈیجیٹل ترقی، سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،شزا فاطمہ خواجہ نے کہا موجودہ دور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی نے انتہائی اہمیت اختیار کر لی ہے اور پاکستان تیزی سے ڈیجیٹل اکانومی کی جانب گامزن ہے ،حکومت نوجوانوں کو اے آئی کی تربیت دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ، گزشتہ سال ملک نے ایک بڑے دشمن کے خلاف جنگ لڑی جس میں سائبر سکیورٹی نے کامیابی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں