سرسبز فیصل آباد ،20 ہزار پودے لگانے کا فیصلہ

سرسبز فیصل آباد ،20 ہزار پودے لگانے کا فیصلہ

سرسبز فیصل آباد ،20 ہزار پودے لگانے کا فیصلہ ایف ڈی اے سٹی کے علاوہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں میں بھی پودے لگیں گے

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر سرسبز فیصل آباد منصوبے کے تحت ایف ڈی اے کی زیر اہتمام شجرکاری کی خصوصی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے ، جس میں شہر بھر میں 20 ہزار پودے لگائے جائیں گے ۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری کی زیر صدارت اجلاس میں حکمت عملی وضع کی گئی تاکہ مہم کو منظم اور نتیجہ خیز بنایا جا سکے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہر ایوب، ڈائریکٹرز اسماء محسن، جنید حسن منج، سہیل مقصود پنوں، یاسر اعجاز چٹھہ اور کنسلٹنٹ ہارٹیکلچر رانا سجاد نے شرکت کی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے واضح کیا کہ کمشنر فیصل آباد کی ہدایت کے مطابق محفوظ جگہوں اور سرکاری رہائش گاہوں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں کی عمارات کی چار دیواریوں میں شہر بھر میں ایک لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، جس میں سے ایف ڈی اے کی جانب سے 20 ہزار پودے لگانے کا ٹاسک مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کم از کم پانچ فٹ سائز کے پودے لگائے جائیں گے اور ان کی بقاء کے لیے کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایف ڈی اے سٹی کے وسیع رقبے کے علاوہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیموں کو بھی اس مہم میں شامل کرے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں