سرکاری دفاتر آ نیوالوں کے مسائل فوری حل کرنیکی ہدایت

 سرکاری دفاتر آ نیوالوں کے مسائل فوری حل کرنیکی ہدایت

سرکاری دفاتر آ نیوالوں کے مسائل فوری حل کرنیکی ہدایت ڈپٹی کمشنر جھنگ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر جھنگ میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کی شکایات اور مسائل کے ازالے کا عمل جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے شہریوں کی درخواستوں کی سماعت کی اور فوری حل کے لیے متعلقہ محکموں کے افسروں کو احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے سرکاری دفاتر میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور ترجیحی بنیادوں پر مسائل کے حل کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ مختلف محکموں کے افسروں نے بھی شہریوں کی درخواستوں پر موقع پر کارروائی کرتے ہوئے ریلیف فراہم کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، آؤٹ ڈور، مختلف وارڈز اور ادویات کے سٹاک کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز و طبی عملے کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور کسی بھی مریض کو ادویات یا علاج کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں