ایف آئی اے گوجرانوالہ زون سے تعلق رکھنے والے 11 اہلکاروں کی ترقی

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون سے تعلق  رکھنے والے 11 اہلکاروں کی ترقی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور نے ایف آئی اے گوجرانوالہ زون سے تعلق رکھنے والے 11 اہلکاروں کی ترقی کے احکامات جاری کر د ئیے۔

پروموٹ ہونے والوں کے اعزاز میں ڈائریکٹر زون گوجرانوالہ محمد بن اشرف کی طرف سے تقریب کاانعقاد کیا گیا جس ڈپٹی ڈائریکٹر سیالکوٹ ایئر پورٹ ریاض خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سرکل گوجرانوالہ رانا شواز احمد نے شرکت کی ۔ اے ایس آئی سے ترقی پر عمران انور کو سب انسپکٹر جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں حفیظ رحمن، میاں وحید ،تیمور صدیقی، محمد اشرف، یاسر ادریس طاہر ذوالفقار، وسیم احمد، مطیع الرحمن اور سمیع اللہ شامل ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں