پھالیہ :تلخ کلامی پر فائرنگ ، کبڈی کا نوجوان کھلاڑی جاں بحق

پھالیہ :تلخ کلامی پر فائرنگ ، کبڈی کا نوجوان کھلاڑی جاں بحق

24 سالہ علی اصغر موقع پر دم توڑ گیا ،5 افراد کیخلاف مقدمہ ،پولیس تحقیقات کا آ غاز

پھالیہ (نامہ نگار )سندھانوالہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 24 سالہ کبڈی پلیئر جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کی وجہ فون پر ہونے والی تلخ کلامی بتائی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے پانچ نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔ تھانہ پاہڑیانوالی کے علاقہ سندھانوالہ میں ملزموں نے فائرنگ کر کے نوجوان کبڈی پلیئر علی اصغر کو قتل کر دیا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ مقتول اور ملزموں کے درمیان فون پر تلخ کلامی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ کرائم سین یونٹ اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پھالیہ سے آبائی گاؤں سندھانوالہ منتقل کر دیا گیا جہاں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ تھانہ پاہڑیانوالی نے مقتول کے بھائی ابوذر انار کی مدعیت میں 5نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں