عنایت مسیح کھوکھر ممبر صوبائی اسمبلی عرفان بشیر گجر کے کوآرڈی نیٹر مقرر
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )عنایت مسیح کھوکھر کو ممبر صوبائی اسمبلی عرفان بشیر گجر کا کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیا گیا ۔
جہاں وہ مینارٹی ونگ کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے اس سلسلے میں انہیں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) پی پی 69 مدثر ستار انٹال، سابق چیئرمین یونین کونسل عدنان بشیر گجر سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں ۔