ہیڈبمبانوالہ :وارداتوں میں شہری رقم موٹر سائیکلوں اور موبائل فون سے محروم
ہیڈبمبانوالہ (نامہ نگار ) مختلف وارداتوں میں شہری رقم ، موٹر سائیکلوں اور موبائل فون سے محروم ہوگئے ۔
میانوالی بنگلہ کے قریب دونامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پرمحمدافضل سے 8ہزارروپے اور بھتیجے عمیر سے 10ہزارروپے چھین لئے ، گلوٹیاں موڑ کے قریب ڈاکوئوں نے تنویراحمدسے 12ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا، سول ہسپتال سے عدیل اختر ، حاجی پورہ سے عثمان احمد کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔