چیف منسٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے ٹینڈرز کھولنے کا آغاز

چیف منسٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے ٹینڈرز کھولنے کا آغاز

بلدیاتی الیکشن اسی سال ہوں گے ، تیاریاں مکمل : صوبائی وزیر ذیشان رفیق

لاہور (عمران اکبر )چیف منسٹر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) کیلئے ٹینڈرز کھولنے کا آغاز کر دیا گیا،ٹائون ہال کے لان میں پی ڈی پی کی جانب سے کنٹریکٹرز کے سامنے بِڈز اوپننگ کی گئی۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن اسی سال ہوں گے ،تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔انہوں نے کہاکہ تعمیراتی سکیموں کیلئے بولیوں کا جائزہ لیا گیا، سیکرٹری بلدیات شکیل احمد اور پراجیکٹ ڈائریکٹر احمر کیفی بھی موجود تھے، صوبائی وزیر کی بِڈرز سے ملاقات، کنٹریکٹرز کے شفاف عمل پر اظہار اطمینان کیا ،کنٹریکٹرزکاکہنا تھا کہ زندگی میں کبھی ایسے شفاف طریقے سے اوپننگ نہیں دیکھی،ذیشان رفیق کاکہنا ہے کہ آج 60 ارب کے 94 پیکیجز کیلئے پیشکشوں کو کھولا گیا، شفاف گورننس وزیراعلیٰ مریم نواز کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے ، لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کی طرح پی ڈی پی بھی شفافیت کا حامل ہوگا، الحمدللہ کسی ایک بِڈر کی جانب سے شکایت دیکھنے کو نہیں ملی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں