وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا پی آئی سی کادورہ
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی گئے،وزیر اعلیٰ ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت سرجری کرانے آئے بزرگ مریض سے ملاقات کی۔
صوبائی وزیر نے مریض کو پروگرام کا کارڈ بھی دیا۔اس موقع پر چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی ڈاکٹر فرقد عالمگیر، سپیشل سیکرٹری نبیلہ عرفان، ایگزیکٹو ڈائریکٹربلال محی الدین، ایم ایس ڈاکٹر عامر رفیق بٹ، پروفیسر احمد نعمان، ڈاکٹر سید عمران و دیگر فیکلٹی ممبران موجود تھے۔