جرابیں بنانے والی فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی
لاہور(این این آئی)جرابیں بنانے والی فیکٹری کے گودام میں آگ لگ گئی۔ لاہور کے علاقے خالق نگر یوحنا آباد کے قریب فیکٹری گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق آگ جرابیں بنانے والی فیکٹری میں لگی ۔ ریسکیو فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابو پایا ۔کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی اور مالی نقصان کا اندازہ بھی بعد میں لگایا جاسکے گا۔