کیمپنگ گراؤنڈ کیس ، سپریم کورٹ نے بلدیہ ڈنگہ کی اپیل خارج کر دی

کیمپنگ گراؤنڈ کیس ، سپریم کورٹ  نے بلدیہ ڈنگہ کی اپیل خارج کر دی

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )کیمپنگ گراؤنڈ ڈنگہ کیس کا فیصلہ، سپریم کورٹ نے بلدیہ ڈنگہ کی اپیل خارج کر دی ۔

کیمپنگ گراؤنڈ ڈنگہ سے متعلق اہم کیس میں سپریم کورٹ نے بلدیہ ڈنگہ کی اپیل مسترد کرتے ہوئے فیصلہ مالکان کے حق میں سنا دیا،کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے ڈویژن بینچ جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عباس نے کی۔ دورانِ سماعت کیمپنگ گراؤنڈ کے مالکان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے دلائل پیش کیے ،عدالتِ عظمیٰ نے دلائل مکمل ہونے کے بعد بلدیہ کی اپیل خارج کرتے ہوئے کیمپنگ گراؤنڈ کے مالکان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں