ڈسکہ کی بستیاں نشئیوں اور منشیات فروشوں کی آماجگاہ
افسروں کی عدم توجہ کے با عث نشہ کی لت میں اضافہ ، شہریوں کا اظہار تشویش
موترہ(نامہ نگار )سرکل ڈسکہ کے پانچوں تھانوں کی بستیاں نشئیوں اور منشیات فروشوں کی آماجگاہ بن گئیں، خانہ بدوشوں کے بچے بھی چرس ’صمد بونڈ اور دوسری منشیات کا استعمال کرنے لگے قاتل نشہ ہیروئن جس پر چند سال قبل پہلے کافی حدتک قابو پالیاتھا لیکن اب افسر وں کی عدم توجہی کے باعث سرکل بھر کے پانچوں تھانوں میں اس نشہ میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے سرکل بھرمیں اس لعنت کی فروخت اور استعمال میں دن بدن اضافہ قانون نافذ کرنیوالوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے علاقہ کے کھاتے پیتے گھروں سے تعلق رکھنے والے نوجوان جن میں طلباء ’ٹیچرز ’ڈاکٹرز ودیگر سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم نوجوان بھی چرس ’گردا’افیون ’شراب فیشن کے طور پر استعمال معمول بنتا جارہا ہے غریب ’محنت کش ’مزدور نشہ آور شربت سے اپنا نشہ پورا کرتے ہیں پانچوں تھانوں کی پولیس منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔
سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔