کامونکے :خاتون کی دوسری شادی ، خاتون نے کیمیکل پی لیا ،حالت تشویشناک
کامونکے (نامہ نگار )خاوند کی دوسری شادی سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے کیمیکل پی لیا۔
بتایا گیا ہے کہ موڑ ایمن آباد کی (م) کے شوہر قیصر نے دوسری شادی رچالی تو (م) ناراض ہوکر میکے ڈیرہ امیر افضل آگئی۔ گزشتہ روز قیصر اُس سے ملنے آیا جہاں سے اُسکی نئی بیوی نے فون کرکے واپس بلایا جس کی وجہ سے (م) نے دلبرداشتہ ہوکر کیمیکل پی لیا۔ خاتون کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا ۔