ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ صفائی ستھرائی،طبی سہولیات کا جائزہ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنرنے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا جائزہ لیا جن میں او پی ڈی ،ٹراما سنٹر، ایمرجنسی وارڈ، ڈینگی وارڈ، فارمیسی، لیبارٹریز اور مریضوں کے علاج معالجے سے متعلق دیگر انتظامات شامل تھے ۔ انہوں نے صفائی ستھرائی،طبی سہولیات اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال نوشہرہ ورکاں کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال بھی ہمراہ تھیں ۔