وراثتی انتقالات ،تقسیمِ کے کیسر مقررہ مدت میں نمٹانے کی ہدایت

وراثتی انتقالات ،تقسیمِ کے کیسر مقررہ مدت میں نمٹانے کی ہدایت

عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی:کمشنر نو ید شیرازی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ/ گجرات ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرزویڈیو لنک کے ذریعے منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس میں وراثتی انتقالات، تقسیمِ اراضی ، ریونیو ریکوری اور دیگر اہم امور کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈی نیشن خالد مرزا،اے ڈی سی آر طیب حیات ،اے سی سٹی اقرا مبین ،اے سی آر محمد فرقان،تحصیلداروں کے علاوہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ، جہاں انتظامی کارکردگی، قانونی تقاضوں کی پاسداری اور عوامی سہولت کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔کمشنر نوید حیدر شیرازی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ وراثتی انتقالات اور تقسیمِ اراضی کے کیسز کو مقررہ مدت میں میرٹ اور شفافیت کے ساتھ نمٹایا جائے جبکہ ریونیو ریکوری کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے فیلڈ افسر اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے انجام دیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی اور سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنانے کیلئے مؤثر نگرانی کا نظام یقینی بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں