نادہندگان کے پانی ، سیوریج کنکشن کاٹنے کا حکم

نادہندگان کے پانی ، سیوریج کنکشن کاٹنے کا حکم

واسا گجرات نے ترقیاتی منصوبوں کیساتھ ساتھ ریونیو کی وصولی کو بڑھانے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے ،ایم ڈی کی ہر علاقے میں ریونیو سروے کی ہدایت

گجرات(سٹی رپورٹر)واسا نے بل نادہندگان کیخلاف کارروا ئی کا پلان تیار کر لیا ،تمام نادہندگان کے واٹر سپلائی اور سیوریج کے کنکشن منقطع کرنے کے احکامات دید ئیے گئے ۔ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق واسا گجرات مکمل طور پر متحرک ہے ،ترقیاتی منصوبوں کو تیزی کیساتھ ساتھ ریونیو کی وصولی کو بڑھانے کے لیے اقدامات شروع کر دئیے ، منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ کا ریونیو کی ہفتہ وار پیشرفت سمیت کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کا جائزہ لینے کے لیے واسا ہیڈ آفس گجرات میں اجلاس کا انقعاد کیا گیا جس میں ڈائریکٹرزسمیت ریونیو ٹیموں نے شرکت کی،دوران اجلاس ہدایت کی گئی کہ ریونیو اکٹھا کرنے کیساتھ ساتھ ڈی فالٹرز کیخلاف کارروائی کرنے پر بھی توجہ دی جائے ، ایم ڈی نے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں سروے مکمل نہیں ہوا انکا جلداز جلدجامع ریونیو سروے کیا جائے ،ہر نئے شامل ہونے والے علاقے کے لیے گلیوں اور محلوں کی سطح تک سروے کریں ۔ایم ڈی واسا نے کہا کہ ریونیو وصولی میں ناقص کارکردگی دکھانے والے افسر وں اور عملے کو تادیبی کارروائی کاسامنا کرنا پڑے گا۔

 

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں