میٹرک امتحانات کا آغاز، 2لاکھ 44ہزار طلبہ شریک

میٹرک امتحانات کا آغاز، 2لاکھ 44ہزار طلبہ شریک

شفاف اور نقل سے پاک امتحانات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل :چیئرمین بورڈ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )گوجرانوالہ بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا۔ پہلے روز گروپ فرسٹ میں عربی، فزیالوجی اینڈ ہائجین کے پیپرز لیے گئے جبکہ دوسرے گروپ میں تاریخ اسلام، تاریخ پاکستان، مسلم ہسٹری اور ماحولیات کے امتحانات ہوئے ۔ چیئرمین بورڈ/کمشنر گوجرانولہ و گجرات ڈویژن نوید حیدر شیرازی کے مطابق امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 44 ہزار 717 طلبہ و طالبات شرکت کر رہے ہیں۔ شفاف اور نقل سے پاک امتحانات کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ امتحانی مراکز پر اچھی شہرت کے حامل اساتذہ کی ڈیوٹیاں تعینات کی گئی ہیں جبکہ طلبہ کو بہترین سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے صاف پانی، سکیورٹی اور دیگر بنیادی انتظامات کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے امتحانی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں