حافظ آباد:موٹرسائیکل رکشوں کے کرایہ میں 50فیصد اضافہ

حافظ آباد:موٹرسائیکل رکشوں کے کرایہ میں 50فیصد اضافہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کرایہ بڑھانے پر مجبور ہیں:مالکان

حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد چنگ چی رکشہ مالکان نے بھی کرایوں میں50فیصد تک اضافہ کردیا جس سے لڑائی جھگڑے اور تکرار کے واقعات رونما ہونے لگے ۔تفصیلات کے مطابق اندرون شہر سفر کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل رکشہ مالکان کا مختلف روٹس کا آج تک کوئی کرایہ نامہ مرتب نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے وہ اب من مانے کرایہ جات وصول کررہے ہیں ۔رکشہ مالکان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کرایہ بڑھانے پر مجبور ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں