لدھیوالہ وڑائچ:زرعی اراضی سے بغیر اجازت ریت نکالنے والوں پر مقدمہ
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )کوٹلی مہلاں میں زرعی اراضی سے غیر قانونی طور پر ریت نکالنے والے ٹریکٹر ٹرالی اور ایکسیویٹر ڈرائیورز کے خلاف محکمہ مائنز اینڈ منرلز کے آفیسر کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کوٹلی مہلاں کے رہائشی زمیندار محکمہ مائنز اینڈ منرلز سے بغیر اجازت کھیتوں سے غیر قانونی طور پر ریت نکال کر فروخت کر رہے تھے ،محکمہ مائنز اینڈ منرلز کے افسر غلام مرتضی کی درخواست پر تھانہ لدھیوالہ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی اورایکسیویٹر ڈرائیورزمحمد سبحان ،محمد یاسین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔