لدھیوالہ ورائچ:کارسواروں نے 22سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا
لدھیوالہ ورائچ(نامہ نگار )کار سوار دکان سے سامان لینے گئی22سالہ لڑکی کو اغوا کر کے لے گئے ۔
بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ سٹی کے محلہ نئی آبادی کے رہائشی محمد بوٹا کی22سالہ بیٹی (م )دکان سے سامان خریدنے گئی جسے کار سوار ملزم ارسلان ساکن سلانوالی سرگودہا نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اغوا کر کے لے گیا ،تھانہ لدھیوالہ پولیس نے مغویہ کے والد محمد بوٹا کی درخواست پر ملزم ارسلان اور نامعلوم ساتھیوں کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ۔