گھنٹہ گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے 61لاکھ 60ہزار روپے مختص
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ گھنٹہ گھر شہر کی پہچان اور تاریخی ورثہ ہے جہاں سے نہ صرف شہری زندگی کی رونق جھلکتی ہے بلکہ ماضی کی جھلک بھی نظر آتی ہے۔۔۔
اسی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے گھنٹہ گھر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کیلئے دو بیوٹیفکیشن سکیموں پر مجموعی طور پر 61لاکھ 60ہزار روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جو خوش آئند اقدام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان منصوبوں کے تحت گھنٹہ گھر اور اس کے احاطے میں تزئین و آرائش، روشنی کے جدید انتظامات، خوبصورت لینڈ سکیپنگ، فواروں اور بیٹھنے کی جگہوں کی بہتری شامل ہوگی۔