تحصیل ہسپتال کھاریاں میں بریسٹ کیمپ ،مریضوں کے آپریشن
200مریضوں کی سکریننگ ،بیرون ملک سے بھی ڈاکٹرز کا تعاون رہا :ڈاکٹر مائلہ
گلیانہ(نامہ نگار )تحصیل ہیڈ کوارٹر زہسپتال کھاریاں میں دو روزہ فری بریسٹ کیمپ لگایا گیا جس میں بریسٹ اینڈ جنرل سرجن ڈاکٹر مائلہ الطاف کی سربراہی میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف نے خدمات سرانجام دیں ،200سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔ ڈاکٹر مائلہ الطاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ مریضوں کی سکریننگ کی گئی جبکہ 12 آپریشن بھی کئے گئے ۔ کیمپ کی کامیابی کا سہرا پوری ٹیم کے سر ہے جو میرے شانہ بشانہ رہی ،کیمپ میں امریکہ ،سعودی عرب،دبئی ،یوکے اور دیگر ممالک کے ڈاکٹرز کی معاونت بھی ساتھ رہی ۔انہوں نے کہا کہ خواتین مریض معائنہ کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال آئیں تاکہ چھاتی کے کینسر جیسے موذی مرض سے محفوظ ر ہ سکیں۔ ۔