سیالکوٹ:3غیر قانونی ایل پی جی سٹیشن ، منی پٹرول پمپ سیل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی کی ہدایت پر محکمہ شہری دفاع نے اوورا چوک کے علاقہ میں کریک ڈاؤن کے دوران تین غیر قانونی ایل پی جی سٹیشنز اور ایک منی پٹرول پمپ کو سر بمہر کر دیا۔
ایک پٹرول ڈسپنسر مشین اور تین ڈی کینٹنگ مشینیں قبضہ میں لے لی گئیں۔ شہری دفاع حکام کے مطابق بغیر لائسنس پٹرول اور ایل پی جی کی فروخت نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ انسانی جانوں اور املاک کے لئے بھی شدید خطرہ کا باعث بنتی ہے ، اس قسم کے کاروبار کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔