وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا د ئیے :راجہ تنویر اللہ

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا د ئیے :راجہ تنویر اللہ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ تنویر اللہ خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا د ئیے ، ہر شہر ہر قصبہ اور دیہات میں سڑکیں ،پارکس ،گلیاں تعمیر ہو رہی ہیں جس سے شہریوں کو زندگی کی نئی سہولیات میسر آئیں گی۔

 انہوں نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ان کی بروقت سفارتی کوششوں نے ممکنہ بڑے تنازع کو ٹال کر خطے کو تباہی سے بچایا ۔راجہ تنویر اللہ خان نے کہا کہ رواں سال جاری ترقیاتی منصوبے اختتام کو پہنچ جائیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں