گجرات:کسانوں میں بذریعہ قرعہ اندازی لینڈ لیولر تقسیم

 گجرات:کسانوں میں بذریعہ قرعہ اندازی لینڈ لیولر تقسیم

حکومتی اقدام پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے میں کردار ادا کریگا:وقاص صفدر

گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن’’سونا اگلتا پنجاب‘‘کے تحت زراعت میں پانی کے مؤثر استعمال کو فروغ دینے کیلئے لیزر لینڈ لیولرز کی سبسڈی سکیم کے تحت قرعہ اندازی کی تقریب ڈی سی کمپلیکس گجرات میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاص صفدر سکندری، ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ گوجرانوالہ محمد عمران، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ گجرات عثمان اسلم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ گجرات محمد اکرم لغاری سمیت دیگر افسر وں اور کسانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ضلع گجرات میں سکیم کے تحت مجموعی طور پر 112 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 71 درخواستیں سکروٹنی کے بعد قرعہ اندازی کیلئے اہل قرار پائیں۔ شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 20 خوش نصیب کسانوں کا انتخاب کیا گیا جن میں سے 14 کا تعلق تحصیل گجرات جبکہ 6 کا تعلق تحصیل کھاریاں سے ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاص صفدر سکندری نے کہا کہ حکومت پنجاب کا کسان دوست پیکج زرعی شعبے کی ترقی اور پانی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں