کٹلری آئٹمزکی پیداواری لاگت دیگر ممالک سے 35فیصد زائد
جی ایم سمیڈا راجہ حسنین کا پاک کٹلری کنسورشیم کا دورہ ، ایم ڈی خالد مغل سے ملاقات
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیرِاعظم کی نگرانی میں مائیکرو سمال اور میڈیم انٹرپرائزز کی ترقی کیلئے سمیڈا کی قیادت میں جاری قومی کوششوں کے تحت وزیرآباد کٹلری کلسٹر کے مسائل کا پہلی مرتبہ جامع جائزہ لیا گیا جہاں پیداواری لاگت دیگر ممالک کے مقابلے میں تقریباً35فیصد زیادہ پائی گئی اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو آفیسر نادیہ جہانگیر سیٹھ نے آن لائن شرکت کی جبکہ جنرل منیجرسمیڈا راجہ حسنین جاوید نے آفیسر ز کے ہمراہ پاک کٹلری کنسورشیم وزیرآباد کا دورہ کیا اور منیجنگ ڈائریکٹر خالد مغل سے ملاقات کی۔ خالد مغل نے ضلع وزیرآباد کے تمام کاروباری نمائندہ اداروں کے اتفاق رائے سے سمیڈا کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاک کٹلری کنسورشیم پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے فروغ اور اجتماعی ترقی کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو اپنی اولین ترجیح سمجھتا ہے مشاورت کے بعد متعدد اہم اقدامات پر اتفاق کیا گیا جن میں ویلیو ایڈیشن پر مبنی ٹیکس نظام کے ذریعے ریلیف جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے کامن فسیلٹی سینٹر کا قیام سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد کی تیز رفتار آباد کاری خام مال پر کسٹم ڈیوٹی میں بہتری آسان اور کم لاگت مالیاتی سہولیات کی فراہمی اور بین الاقوامی معیار کے مطابق برآمدات میں اضافہ شامل ہے ۔