پولیس انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ،وزیر آباد کے محسن کی کک باکسنگ میں پہلی پوزیشن
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سالانہ پولیس انٹر ڈسٹرکٹ یونٹس ٹورنامنٹس میں ضلع وزیرآباد(ویروکی)سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار رانا محسن نواز نے کک باکسنگ کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے ضلع اور محکمہ پولیس کا نام روشن کر دیا۔
نمایاں کامیابی پر سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے انہیں خصوصی طور پر سرٹیفکیٹ سے نوازا اور کارکردگی کو سراہا۔ نوشہرہ ورکاں کے رہائشی نوجوان حماد بٹ نے گوجرانوالہ پولیس کی نمائندگی کرتے ہوئے جوڈو کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔