قتل کیس کی پیروی پر مدعی پارٹی کے ایک شخص کو لہولہان کردیا
تتلے عالی(نامہ نگار)قتل کیس کی پیروی کرنے پرملزموں نے مدعی پارٹی کے ایک شخص کو کسی کا وار کرکے لہولہان کر دیا۔
نواحی علاقہ طور شریف کا رہائشی رحمت اوراسکا بھائی امانت کے ہمراہ نوشہرہ ورکاں عدالت پیشی سے فارغ ہوکر اپنے گاؤں پہنچے تو مقدمہ کے ملزم علی حسن اور جواد کھیتوں میں آگئے جہاں مدعی کا بیٹا شہباز چارہ کاٹ رہاتھا اس کو گالیاں دیں ،مکوں سے تشدد کیا اورکسی کا وار کرکے لہولہان کر دیا،اسلحہ تان کر گولی مار دینے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔