کوٹ حیات :یتیم لڑکی سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

کوٹ حیات :یتیم لڑکی سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

دو کمسن بچوں کی ماں کو بد کرداری کا جھوٹا الزام لگا کر بیدردی سے قتل کردیاگیا

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )تھانہ بیگو والا کی حدود میں واقع گاؤں کوٹ خدا یار/کوٹ حیات میں دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے جہاں 21 سالہ یتیم لڑکی مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد سے جاں بحق ہو گئی۔محلے داروں کے مطابق مقتولہ دو کمسن بچوں کی ماں تھی اور اس پر بد کرداری کا جھوٹا الزام لگا کر اسے بے دردی سے قتل کیا گیا مگر محلے دار پھٹ پڑے اور سب کچھ بے نقاب کردیا۔ذرائع کے مطابق واقعہ کو چھپانے کے لیے ملزمان نے لڑکی کی موت کو ہارٹ اٹیک قرار دے کر جلدی میں تدفین کر دی تاہم کچھ اہل محلہ نے اس واقعے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے آواز اٹھائی اور انصاف کے لیے کوششیں شروع کیں، جس کے بعد معاملہ پولیس تک پہنچا۔محلے داروں کا کہنا ہے کہ مقتولہ شریف اور باکردار لڑکی تھی اس پر بے بنیاد الزامات لگا کر ظلم کا نشانہ بنایا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں