ماں کے پاؤ ِں تلے جنت اور باپ اسکا دروازہ :پیر اجمل رضا

 ماں کے پاؤ ِں تلے جنت اور باپ اسکا دروازہ :پیر اجمل رضا

والدین کانافرمان جنت کی خوشبو بھی نہ سونگھے گا فرمانبردار ہی اس میں داخل ہوگا

راہوالی (نمائندہ دنیا )علامہ پیر اجمل رضا قادری نے مرکزاصلاح معاشرہ میں عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین اﷲ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور بے لوث محبت کا پیکر ہیں جن کا مقام قرآن و سنت میں توحید کے بعد سب سے اونچا ہے وہ اولاد کی پرورش ،آرام و راحت اور خوشیوں کے لیے اپنی خواہشات قربان کر دیتے ہیں انکے ساتھ حسن سلوک ،اطاعت اور ادب و احترام جنت کے حصول کا ذریعہ اور سب سے افضل اعمال میں سے ہے ۔اﷲ کی رضا والد کی رضا میں ہے اور اﷲ کی ناراضگی والد کی ناراضگی میں ہے انہوں نے کہا کہ والد سب سے بڑا ولی ہے سو ولی ملکر بھی دعا مانگیں قبول نہیں ہوتی اگر والد ناراض ہو اگر راضی ہوتو والد کی خلوص دل سے دعا عرش عظیم تک پہنچ جاتی ہے خواہ وہ تہجد گزار نہ بھی ہو انہوں نے کہا ماں کے پاؤ ِں تلے جنت جبکہ باپ اسکا دروازہ ہے نافرمان جنت کی خوشبو بھی نہ سونگھے گا فرمانبردار ہی اس میں داخل ہوگا انہوں نے کہا ماں کی قربانیوں کی وجہ سے اسکے قدموں تلے جنت اور خدمت کو باپ سے زیادہ مقدم قرار دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ والدین کی بڑھاپے میں انکی خدمت کرنا ان سے محبت سے پیش آنا اور انکے رشتہ داروں سے تعلق قائم رکھنا بہت ضروری ہے جبکہ والدین کی وفات کے بعد دعائے مغفرت کرنا اور انکے دوستوں سے حسن سلوک برقرار رکھناانکی نیکیوں میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ والدین کی خدمت اور انکی خوشنودی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں