سنی تحریک کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان ورکرز کنونشن کا انعقاد
مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ عوامی رائے کیخلاف طاقت سے مسلط کرنے نہیں دینگے :فہیم الدین
گوجرانوالہ ( نیوز رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔مرکزی ترجمان و مرکزی رہنما فہیم الدین شیخ نے خصوصی خطاب کرتے کہا کہ بھارت کومقبوضہ کشمیر کا فیصلہ کشمیری عوامی رائے کیخلاف اور طاقت سے مسلط کرنے نہیں دیں گے ۔ صوبائی صدر شمالی پنجاب زاہد حبیب قادری نے کہا کہ امریکہ اور ایران جنگ بندی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کا طوفان کم نہیں ہوا، جس سے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔تقریب میں ڈویژن صدر صاحبزادہ ابرار رضوی،عطاء الرحمن صافی،مفتی ظفر اللہ شاکر، حافظ حسنین عطاری، ڈاکٹر یاسر رانجھا،سٹی صدر آصف مغل کیلانی نقشبندی ،سٹی جنرل سیکرٹری چوہدری یعقوب رضوی ،سٹی رہنما فائق سجاد حیدر عدیل رضوی شعیب نقشبندی حافظ طاہر خلیل کمبوہ زبیر کمبو صاحبزادہ پیر ضیااللہ قادری، مولانا اکبر نقشبندی، مولانا منشا قادری، علامہ تنویر فاروقی، مولانا فیاض الحسن صدیقی، علامہ ادریس جلالی، فاروق قادری، صاحبزادہ نعمان صدیقی، کرام بابر کھوکر، شہباز چٹھہ، حافظ حسان رضا قادری، ڈاکٹر عبدالرشید انصاری سمیت دیگر قائدین اہلِ سنت بھی موجود تھے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ ایران پر قبضے کی کوئی بھی خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ افغانستان کو پاکستان مخالف عناصر کا آلہ کار نہ بنایا جائے ۔کنونشن کے اختتام پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور قومی یکجہتی کے لیے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔