پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں ستھرا پنجاب پروگرام خواب، گلیاں، بازار فلتھ ڈپو بن گئے، زندگی اجیرن

پنڈی بھٹیاں اور گردونواح میں ستھرا پنجاب پروگرام خواب، گلیاں، بازار فلتھ ڈپو بن گئے، زندگی اجیرن

گھوسٹ سینٹری ورکرز ،رکشوں، ٹرالیوں ، ڈمپرز کی مد میں ہر ماہ لاکھوں روپے ارباب اختیار کی جیبوں میں جارہے ،گلیوں ،بازاروں میں صفائی عملہ کئی کئی روز نہیں آتا،کمشنر ،ڈی سی سے نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )وزیر اعلیٰ مریم نواز کاستھرا پنجاب پروگرام پنڈی بھٹیاں شہر اور دیہاتوں میں خواب بن رہ گیا جبکہ صفائی کے نام پر ستھرا پنجاب کے ٹھیکیدار قومی خزانہ سے ہر ماہ کروڑوں روپے وصول کر رہے ہیں جو مبینہ طور پر کرپشن کی صورت میں ستھرا پنجاب کے ارباب اختیار اور ان سے ملی بھگت کرنے والوں کی جیبوں میں جارہے ہیں ۔ستھرا پنجاب کے ٹھیکیداروں کے کارندوں نے مختلف طریقوں سے لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے جس میں گھوسٹ سینٹری ورکرز رکشوں ٹرالیوں اور ڈمپرز کی مد میں بد عنوانی بھی شامل ہے جس سے قومی خزانے کو لوٹا جارہاہے جبکہ شہر کی گلیاں اور بازار صفائی نہ ہونے سے فلتھ ڈپو کا منظر پیش کررہے ہیں کیونکہ سینٹری ورکرز کئی کئی روز تک محلوں میں صفائی کیلئے نہیں آتے کوڑا کرکٹ گلیوں بازاروں میں پڑا رہنے اور تعفن اٹھنے سے زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے ۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ ، کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور صفائی کی مد میں قومی خزانہ کو لوٹنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں