اے سی نے نوکھر روڈ پر پودے لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

اے سی نے نوکھر روڈ پر پودے  لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کر دیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کی پرنسپل مریم مصطفی، بورڈ آف گورنرز کے اراکین اقبال صدیق سدھو، سید شعیب شاہ اور طلبہ کے ہمراہ نوکھر روڈ پر پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا۔

 تقریب محکمہ جنگلات پنجاب کی زیر نگرانی منعقد ہوئی اس موقع پر راؤ عارف مشتاق، فاریسٹ پروٹیکشن آفیسر کامونکے رینج نے بتایا کہ سر سبز پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وژن ہے جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے نوشہرہ ورکاں سے نوکھر تک سڑک کے دونوں اطراف ہر دس فٹ کے فاصلے پر درخت لگائے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں