گیپکو ہیڈ کوار ٹرز بھی بجلی بندش کی لپیٹ میں آ گیا

گیپکو ہیڈ کوار ٹرز بھی بجلی بندش کی لپیٹ میں آ گیا

لوڈ شیدنگ نہیں فنی خرابی کے با عث بجلی بند ، دور کرنے کی کو شش جاری :حکام

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ سمیت 5 اضلاع کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کا اپنا ہیڈ کوارٹر زبھی بجلی کی بندش کی لپیٹ میں آگیا جہاں کئی گھنٹوں سے سپلائی معطل ہے ۔گیپکو حکام کا اس حوالے سے موقف ہے کہ ہیڈ کوارٹرز کی بجلی کسی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ فنی خرابی کے باعث بند ہوئی جسے دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب شہر بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بھی شدت اختیار کر گیا ہے جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ۔ بجلی کی طویل اور اچانک بندش کی وجہ سے جہاں گھریلو معمولات شدید متاثر ہو رہے ہیں، وہیں کاروباری سرگرمیاں بھی مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں جس پر شہریوں میں شدید تشویش اور بے چینی پائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں