انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس کل نا رووال میں عوامی شکایات سنیں گے

انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس کل  نا رووال میں عوامی شکایات سنیں گے

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان کل بدھ صبح 10بجے نارووال میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں گے۔۔۔

رجسٹرڈ شکایات کی سماعت ہوگی،بیشتر شکایات گیپکو، ایف آئی اے ، پاکستان پوسٹ آفس، ایچ ای سی، سوئی گیس، پوسٹل لائف انشورنس اور دیگر وفاقی محکموں کے بارے میں ہیں ،سائلین اور متعلقہ وفاقی محکموں کے افسر وں کو پیشگی نوٹس بھجوائے جا چکے ہیں۔ اس روز وفاقی محکموں کے خلاف نئی شکایات بھی وصول کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں