بغیر منصوبہ بندی میٹرو منصوبہ شروع کر دیا گیا:پیپلز پارٹی
30کلو میٹر تک جی ٹی روڈ کو اکھاڑ دیا گیا، 50لاکھ آ بادی کو مشکلات ہیں:صغیر بٹ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما صغیر بٹ نے کہا ہے کہ بغیر منصوبہ بندی میٹرو منصوبہ شروع کر دیا گیا ،اربوں روپے کا منصوبہ شروع تو کردیا گیا ہے لیکن 50 لاکھ کی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رانا حنیف ، ملک بھٹو ، مرزا سعید بیگ بھی موجود تھے ۔ صغیر بٹ کا کہنا ہے کہ 30 کلو میٹر تک جی ٹی روڈ کو اکھاڑ دیا گیا جس سے منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے ہو رہا ہے ،شہر کے اندر ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا مشکل ہو گیا ہے۔
بغیر فزیبیلٹی منصوبے کا آغاز مجرمانہ فعل ہے ،ایسے افسر وں کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چا ہیے جنہوں نے بغیر کسی پلاننگ کے منصوبے کا آغاز کیا ہے ۔ اندرون شہر ابھی تک یہ فائنل نہیں ہو سکا کہ میٹرو انڈر گراؤنڈ بنے گی کہ پل سے گزرے گی ،قرض کی رقم کو بے دردی سے تباہ کیا جارہا ہے ،غیر سیاسی لوگوں کے غیر سنجیدہ فیصلوں سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،مقامی سیاسی قیادت کی مسلسل بے حسی اور خاموشی انکی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔فضائی آلودگی ٹریفک مسائل ذہنی اذیت کا باعث بن رہے ہیں۔