گجرات:مضر صحت اشیا پر فوڈ پو ائنٹس کو جرمانے ،غیرمعیاری خوراک تلف

گجرات:مضر صحت اشیا پر فوڈ پو ائنٹس  کو جرمانے ،غیرمعیاری خوراک تلف

گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید کی ہدایت پر ضلع بھر میں فوڈ سیفٹی کے حوالے سے مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔

کل 214 معائنے کیے گئے جن میں 115 دکانداروں کو بہتری کے نوٹس جاری کئے گئے ۔ اس دوران 20 جرمانے عائد کئے گئے جن کی مجموعی رقم ایک لاکھ 96ہزار روپے رہی۔ معائنہ ٹیموں نے 4.45 کلوگرام زائد المیعاد، ممنوعہ اور خراب خوراک اشیا تلف کیں تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں