ہزاروں لٹر جعلی دودھ تلف ، دکانیں سیل ، مالکان کو جرمانے
دودھ میں جعلسازی کرنے والا غذائی شعبدہ باز گرفتار ،مقدمہ درج
گوجرانوالہ ، ملکوال (نیوز رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضا کے حکم پر نوشہرہ روڈ پر کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں معروف ملک شاپ سے 430لٹر جعلی دودھ تلف کرکے دکان کو بند کردیا گیا اور دودھ میں جعلسازی کرنے والا غذائی شعبدہ باز گرفتار کرکے مقدمہ درج کر ادیا گیا ۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہوئے اور دودھ کا معیار ناقص پایا گیا، دودھ میں پانی، پاؤڈر اور ویجیٹیبل گھی کی ملاوٹ پائی گئی، موقع سے برآمد شدہ دودھ تلف کر کے ملک شاپ بند کی گئی۔ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے تحت ڈیری سیفٹی ٹیموں نے ملکوال کے مختلف علاقوں میں دودھ کلیکشن سنٹرز پر کاروائی کرتے ہوئے دو ہزار ایک سو پچاس لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا، مالکان کو بھاری جرمانے کر دئیے گئے۔