غازی عامر چیمہ شہید کے مزار کے قریب سڑک تالاب

غازی عامر چیمہ شہید کے مزار کے قریب سڑک تالاب

سیوریج سسٹم کی خرابی اور متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث پانی مہینوں سے جمع

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )ساروکی چیمہ میں نکاسی آب کا سنگین مسئلہ، غازی عامر عبدالرحمن چیمہ شہید کے مزار کے قریب سڑک تالاب بن گئی ،ساروکی چیمہ میں نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ مقامی افراد کے مطابق سیوریج سسٹم کی خرابی اور متعلقہ اداروں کی غفلت کے باعث گندا پانی کئی مہینوں سے جمع ہے جس سے نہ صرف آمدورفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ زائرین کو بھی شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزار پر آنے والے عقیدت مندوں کو بدبودار پانی اور کیچڑ سے گزر کر اپنی حاضری دینا پڑتی ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے باعث مچھروں اور جراثیم کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے جو مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے ۔ انہوں نے متعلقہ بلدیاتی اداروں اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نکاسی آب کا مؤثر بندوبست کیا جائے اور سڑک کی مرمت کر کے اسے آمدورفت کے قابل بنایا جائے ۔اہل علاقہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس مسئلے کو فوری حل نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں