اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اساتذہ کو تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم
گوجرانوالہ( نیوز رپورٹر)ڈی ای او (ایلیمنٹری) سبطین مظہر نے کہا ہے کہ محنتی، فرض شناس اور ذمہ دار اساتذہ کی حوصلہ افزائی کرنا محکمہ تعلیم کی اولین ترجیح ہے تاکہ دیگر اساتذہ بھی مزید جذبے اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔
ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ ایف ڈی ماڈل ایلیمنٹری سکول چراغ نگر کے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو تعریفی سرٹیفکیٹس دیتے ہوئے کیاجن کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے ان میں ہیڈ ماسٹر ڈاکٹر شہزاد مغل، سائنس ٹیچر شازب اعوان اور انگلش ٹیچر ڈاکٹر ربیعہ منیر شامل ہیں ۔مذکورہ اساتذہ نے عزم کا اعادہ کیا کہ وطلبہ کی تعداد میں اضافہ، صفائی ، معیاری تعلیمی سہولیات، داخلہ مہم کیلئے بھرپورکام کرینگے ۔