سماجی تنظیم کافری آئی کیمپ
گلیانہ(نامہ نگار)حیدر کرار ویلفیئر فاؤنڈیشن ملکہ کے زیر اہتمام دو روزہ فری آئی کیمپ کامیابی سے منعقد کیا گیا،
جس میں سینکڑوں مستحق مریضوں کو آنکھوں کے علاج کی بہترین مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔کیمپ کے پہلے روز 355 مریضوں کا مکمل فری معائنہ کیا گیا جبکہ دوسرے روز 43 مریضوں کے سفید موتیا کے کامیاب آپریشن کیے گئے ۔ اسکے علاوہ تقریباً 155 مریضوں کو بالکل مفت عینکیں اور ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اہل علاقہ نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ پاک اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔