نوکھر روڈ پرزیر تعمیر مکان کی چھت منہدم، دو مزدور زخمی

نوکھر روڈ پرزیر تعمیر مکان کی  چھت منہدم، دو مزدور زخمی

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر،نمائندہ دنیا)زیر تعمیر مکان کی چھت منہدم، دو مزدور زخمی ہوگئے ۔

نوکھر روڈ پر زیرِ تعمیر مکان میں مزدور تعمیراتی کام میں مصروف تھے کہ اچانک کھدائی کے دوران عارضی سہارا دی گئی چھت منہدم ہو گئی۔ چھت گرنے سے ملبہ مزدوروں پر آ گرا جس سے دومزدور مشتاق اورافضل موضع خان مسلمان ملبے تلے دب گئے اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی بعدازاں دونوں زخمیوں کو فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں